اردو

urdu

ETV Bharat / city

سادھوی پرگیہ کا پتلا نذرآتش - سادھوی پرگیہ کا پتلا نذرآتش

کانگریسی کارکنان نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے متنازع بیان پر پتلا نذرآتش کر جیل بھیجے نے کا مطالبہ کیا۔

congress-workers-protest-against-pragya-thakur-in-meerut
سادھوی پرگیہ کا پتلا نذرآتش

By

Published : Nov 28, 2019, 9:05 PM IST

ضلع میرٹھ کے بوڈھانا گیٹ پولیس چوکی کے سامنے کانگریسی کارکنان نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سادھوی پرگیہ کا پتلا نذرآتش

احتجاجی مظاہرہ کے دوران کانگریسی کارکنان نے پرگیہ سنگھ کا پتلا نذرآتش کیا اورنعرے بازی بھی کی گئی۔

ضلعی کانگریس کمیٹی کے صدر اونیش کاجلہ اور میرٹھ شہر کانگریس پارٹی کے صدر زاہد انصاری کا کہنا ہے کہ مہاتما گاندھی کے قاتل گوڈسے کے عقیدت مند پرگیہ ٹھاکر نے ملک کی توہین کی ہے، مہاتما گاندھی جی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم کی گزارش کے برخلاف بابائے قوم مہاتما گاندھی کی توہین کی گئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر جمہوریہ فوری طور پر پرگیا سنگھ ٹھاکر کو بھی رکن اسمبلی سے برطرف کریں اور پرگیہ سنگھ ٹھاکر پرغدار وطن کا مقدمہ درج کرکے جیل بھیجا جائے۔

واضح رہے کہ مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے گوڈسے کو پارلیمنٹ میں محب وطن قرار دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details