اردو

urdu

ETV Bharat / city

پیاز کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج - پیاز عوام کے دسترس سے باہر

ایک طرف جہاں معاشی سست روی سے ملک کے کاروباری پریشان ہیں تو دوسری جانب اشیاء اشیاء خوردنش کی بڑھتی قیمت سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

By

Published : Dec 7, 2019, 10:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے کچہری کے سامنے کانگریس کارکنان نے پیاز کے قیمت پر احتجاج کرتے ہوئے پیاز فروخت کیے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی کارکن رنکی شرمان نے کہاکہ' پیاز کی قیمت کا اثر خواتین پر بھی پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے پیاز عوام کے دسترس سے باہر ہے۔ اس لیے پورا ملک پیاز کی قیمت کو لے کر تشویش کا اظہار کر رہا ہے'۔

کانگریس پارٹی کے رضاکاروں نے کچہری کے سامنے نہ صرف پیاز کی قیمت کو لے کر احتجاج کیا بلکہ پیاز سے بنے ہوئے ہار گلے میں ڈال قیمت کو کم کرنےکے کا مطالبہ بھی کیا۔


کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر زاہد انصاری نے ای ٹی وی کو بتایا کہ 'پیاز کی قیمت میں جس قدر اضافہ کیا گیا ہے اس کے ذمہ دار مرکزی و ریاستی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صرف غریب اور عوام کومشکلات کا سامنا ہے '۔

کانگریسی رہنما اونیش کاجلہ نے کہا 'ہم نہ صرف پیازکی قیمت کو لے کر مظاہرہ کررہے ہیں بلکہ روزمرہ استعمال ہونے والی سبھی اشیاء میں مہنگائی کو لے کر کانگریسی پارٹی کے کارکنان سڑک پر اترے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کی وہ پیاز کی قیمت میں کمی کرے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details