ریاست اتر پردیش میں پنچایتی انتخابات کے ذریعے کانگریس پارٹی کامیابی حاصل کر یوپی اسمبلی انتخابات 2022 کو فتح کرنا چاہتی ہے۔ اسی تیاریوں کے مدنظر کانگریس پارٹی کے اعلی رہنماؤں نے پارٹی کارکنان کے ساتھ میٹنگ کر تیاریوں کا جائزہ لیا۔
کانگریس پارٹی پنچایتی انتخابات کی تیاریوں میں سرگرم
پنچایتی انتخابات کی تیاریوں کے تعلق سے میرٹھ میں کانگریس پارٹی کے دفتر میں مغربی اتر پردیش کے تمام پارٹی کارکنان نے شرکت کی اور پنچایتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ' یوپی پنچایتی انتخابات میں اس بار کانگریس پارٹی کسان اور مزدوروں کی آواز بن کر جیت حاصل کرے گی'۔ پارٹی رہنماؤں کا ماننا ہے کہ' کورونا انفیکشن کی دوسری لہر آنے کے پیچھے بھی مرکزی حکومت کی ہی ناکامی ہے'۔
میرٹھ میں کانگریس پارٹی جس طرح سے پنچایتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش میں لگی ہے اور اس کے لئے وارڈ اور تحصیل سطح پر اس کا جائزہ لے رہی ہے اس کو دیکھ کر کہ سکتے ہیں کہ اس بار کانگریس پارٹی کچھ خاص کرنے کی تیاری میں ہے۔