اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: شہدائے کربلا کا چہلم، مجالس کا اہتمام - یکم محرم تا ماہ صفر کے اختتام تک مجالس

صفر کی 20 تاریخ کو شیعہ برادری کی جانب سے چہلم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ میرٹھ میں آج چہلم کے موقع پر عزاداران حسین نے مجالس اور جلوس کا اہتمام کرکے شہدائے کربلا کو یاد کیا۔

شہدائے کربلا کا چہلم، میرٹھ میں مجالس کا اہتمام
شہدائے کربلا کا چہلم، میرٹھ میں مجالس کا اہتمام

By

Published : Sep 28, 2021, 10:05 PM IST

Updated : Sep 28, 2021, 10:12 PM IST

یکم محرم تا ماہ صفر کے اختتام تک مجالس کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور اس دوران حضرت امام حسینؓ کی شہادت کو یاد کیا جاتا ہے۔ یوم عاشورہ کے 40 روز بعد امام حسینؓ اور 70 شہدائے کربلا کا چہلم منایا جاتا ہے۔

میرٹھ: شہدائے کربلا کا چہلم، مجالس کا اہتمام

اس موقع پر میرٹھ میں مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا اور زیدی نگر سوسائٹی و چھوٹی کربلا گھنٹہ گھر سے جلوس علم برآمد کیے گئے۔ عزاداران نے کورونا وبا کے خطرے کے چلتے حکومت کی گائیڈلائن پر عمل کرتے ہوئے ماتمی جلوس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ میں بھی زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند کا اثر

واضح رہے کہ گزشتہ دو سال سے کورونا وبا کے سبب حکومت کی جانب سے نافذ احکامات کی وجہ سے جلوس اور مجالس کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا لیکن اب کورونا کے خطرے میں کمی کے بعد ایک بار پھر کورونا گائیڈلائن پر عمل کرتے ہوئے مجالس کا اہتمام کیا گیا اور جلوس برآمد ہوئے۔

Last Updated : Sep 28, 2021, 10:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details