کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر میرٹھ میں آج سے دو روز کے لئے ایک میگا ویکسینیشن کیمپ Mega Vaccination Camp کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 15 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ ویکسینیٹ کیا جا سکے۔
Mega Vaccination Camp in Meerut: میرٹھ میں میگا ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام - میرٹھ میں ٹیکہ لگوانے کی اپیل
میرٹھ میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے خاص کر 15 سال سے 18 سال تک کے بچوں کے لیے میرٹھ کے سبھارتی میڈیکل کالج Subharati Medical Collegeاورکیلاش پرکاش اسپورٹس اسٹیڈیم میں میگا ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں نہ صرف بچوں کو بلکہ بزرگ اور نوجوانوں کو بھی کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔ تاکہ ویکسینیشن مہم کو جلد مکمل کیا جا سکے۔
میرٹھ کے کیلاش پرکاش اسپورٹس اسٹیڈیم کے کھلے میدان میں آج سے دو دن کے لیے میگا ویکسینیشن کیمپ لگایا گیا۔ حالانکہ خراب موسم اور اسکولوں میں آن لائن کلاس شروع ہونے کی وجہ سے صبح میں ویکسینیشن کی رفتار کافی سست رہی اس کے باوجود کیمپ میں پہنچے بچوں کے والدین نے بھی ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے بچوں کے ساتھ کیمپ میں پہنچ کر کورونا کا پہلا ٹیکہ لگوایا۔
اب وہ دوسروں سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا جس طرح سے کورونا انفیکشن کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور خاص کر اومیکرون سے بچنے کے لیے ویکسینیشن بے حد ضروری ہے۔