سکھ سماج کے سب سے بڑے گرو گرونانک کی 550 ویں سالگرہ بھارت و پاکستان سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں منایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں سکھ سماج نے گرونانک کے پیغامات کو عام کرنے کے لیے 9 نومبر کو خون عطیہ کا پروگرام منعقد کریں گے جس میں تقریبا 5 سو یونٹ خون عطیہ کرنے کا ہدف ہے۔
میرٹھ کے تھاپر رگر منتظم جمیر رسنج سلل نے بتایا کی 9 تاریخ سے پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا جس میں قومی اتحاد بھائی چارہ اور سماجی ترقی پر زیادہ زور دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر آنکھ بھی عطیہ کرنے کی تلقین کی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں سے اپیل بھی ہے کہ وہ آنکھ عطیہ کرکے سماج کے دوسرے لوگوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ گرو نانک صرف سماج کے مذہبی رہنما نہیں تھے بلکہ ہندو مسلم سکھ عیسائی سبھی مذاہب کے لوگ انہیں اپنا گرو تسلیم کرتے ہیں۔