اردو

urdu

ETV Bharat / city

اتر پردیش میں گجرات ماڈل اپنائیں: آنندی بین

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ واقع مودی پورم میں واقع سردار ولبھ بھائی پٹیل کرشی یونیورسٹی میں گورنر آنندی بین پٹیل نے طلبہ و طالبات کو حظاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتر پردیش میں گجرات ماڈل اپنائیں اور اتر پردیش کو بھی گجرات کی طرح ترقی کی راہ پر لائیں۔

اتر پردیش میں گجرات ماڈل اپنائیں

By

Published : Sep 16, 2019, 7:54 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:05 PM IST

انہوں نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے استقبال میں گل پوشی کی جگہ بچوں کو پھل تقسیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کسانوں کو بازار فراہم کیا جائے تاکہ مناسب قیمت مل سکے۔

اتر پردیش میں گجرات ماڈل اپنائیں

آنندی بین نے پانی بچانے، کھانا ضائع نہ کرنے اور پلاسٹیک استعمال نہ کرنے کی بھی اپیل کرتے ہوئے دھان کی فصل کی باقیات سے فرٹیلائزر کیسے تیار ہو اس پر تحقیق کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی عوام ٹی وی جیسی خطرناک بیماری سے برسوں سے لڑ رہی ہے لیکن اس کا کوئی حل نہیں نکل رہا ہے۔ ایسے میں سماجی تنظیمیں اور عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں تو اس بیماری کو 2025 تک ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیماری زیادہ تر غذائی قلت کی وجہ سے ہوتی ہے ایسے میں بچوں کو پھل تقسیم کیا جائے تاکہ اسے ختم کیا جا سکے۔

اتر پردیش میں گجرات ماڈل اپنائیں

اس موقع پر آنندی بین نے چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلباء وطالبات کو کتابیں اور کھانا تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ہے کہ بچوں میں آگے بڑھنے کی ذہن سازی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں پانی ایک بہت بڑا سوال بن کر سامنے آئے گا۔ ایسے میں لوگوں کو چاہیے کہ آدھے گلاس پانی پینے کی عادت ڈالیں جس سے پانی ضائع نہیں ہوگا اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی کوشش کریں۔

آنندی بین نے مزید کہا کہ بیشتر افراد کھانا ضائع کرتے ہیں ایسے لوگوں کے اندر بیداری لانے کی ضرورت ہے کہ کھانا ضائع نہ کریں بلکہ ضرورتمندوں کو کھانا کھلایا جائے۔

اتر پردیش میں گجرات ماڈل اپنائیں

انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کی پہلی بار انہوں نے اترپردیش میں دیکھا کہ دھان کی فصل کے باقیات کو کھیت میں جلایا جاتا ہے جس سے نہ صرف کھیت کی مٹی خراب ہوتی ہے بلکہ کہ فضائی آلودگی بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر ریسرچ کرنا چاہیے کی دھان کے باقعات کو فرٹیلائزر میں کیسے تبدیل کر سکتے ہیں۔

آنندی بین نے لوگوں سے پلاسٹک نا استعمال کرنے کی بھی حلف دلائی۔ انہوں نے کہا کی گائے کی سچی خدمت اسی وقت ممکن ہے جب ہم پلاسٹک کو استعمال کرنا ترک کر دیں۔

غور طلب ہے کہ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرنے گریز کیا اور ریاست کے بگڑتے لاء اینڈ آرڈر پر بھی چشم پوشی کی۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 9:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details