ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے کچہری میں واقع نانک سبھاگار میں آل انڈیا لائرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام یوم آئین پر پروگرام منعقد کیا گیا۔
آل انڈیا لائرز ایسو سی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ عبد الجبار نے کہا کہ' صرف میرٹھ ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں آل انڈیا لائرز ایسو سی ایشن کی جانب سے یوم آئین کا اہتمام کیا جاتا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'یوم آئین کے موقع پر ہر بھارتی شہری کو اپنے حقوق کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہیے جس میں بنیادی حقوق، انصاف، مساوات اور اپنے مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی ہے'۔