اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ کی سماجی تنظیم نے کسانوں کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا - میرٹھ کی سماجی تنظیم

54 روز سے نئے زراعتی قوانین کے خلاف دہلی بارڈر پر کسانوں کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔ کسان تحریک سے جڑے ہزاروں کسانوں کی صحت کو دیکھتے ہوئے میرٹھ کی سماجی تنظیم گنگا جل برادری کے زمہ داروں نے دوائیاں بھیجی اور ان کے علاج کے لئے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔

a social
a social

By

Published : Jan 19, 2021, 7:24 AM IST

زرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک میں ہزاروں کسانوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے میرٹھ کی سماجی تنظیم گنگا جل برادری کے ذمہ داروں کی جانب سے دہلی باڈر پر کسانوں کو دوائیاں فراہم کرنے کے ساتھ ایک میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کسانوں کو بہتر علاج کے ساتھ ان کی مدد کر تحریک کا حصہ بننے کا اعلان تنظیم نے کیا۔

میرٹھ کی سماجی تنظیم نے کسانوں کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا
واضح ہو کہ نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جانب سے چلائی جا رہی تحریک میں جہاں کسان اپنے گھر اور اہل خانہ سے دور شدید سردی میں احتجاج کر رہے ہیں وہیں مہم میں شامل لوگوں کے علاج کے ذریعے ان کے ساتھ مہم کا حصہ بن کر گنگا جل برادری کے کارکنان فخر محسوس کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details