میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونی ورسٹی کے شعبہ اردو میں ہندی پکھواڑا مناتے ہوئے ہندی اور اردو زبان کے رشتے پر مبنی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے معروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے ڈاکٹر اسلم جمشید پوری کی کتاب بہروپیا کا اجرا کرتے ہوئے کہا کہ ہندی اور اردو زبان والے لوگ جب ایک اسٹیج پر جمع ہوتے ہیں تو دونوں مذاہب کے درمیان منافرت کو ختم کرنے کا کام کرتے ہیں۔
ڈاکٹر اسلم جمشید پوری نے کہا کہ ہمارے ملک کی یہ دو زبانیں ایسی زبانیں ہیں جن میں فرق نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن سیاسی لوگ ہندی اور اردو زبان کے درمیان فاصلے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے ماحول میں اس طرح کے پروگرام نہ صرف زبانوں کے درمیان فاصلوں کو ختم کرتے ہیں بلکہ ہندو اور مسلمان کے درمیان آپسی اتحاد کو بھی بنائے رکھنےکا کام کرتے ہیں۔