اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا: جنسی زیادتی کے الزام میں نوجوان گرفتار - crime in noida

ہریانہ کی رہنے والی بیوٹی پارلر آپریٹر نے ملزم اور اس کی خاتون دوست پر مار پیٹ کرنے کے بعد گھر سے فرار ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔ الزام ہے کہ ملزم نے متاثرہ سے ڈھائی لاکھ روپے بھی لئے تھے۔

a man arrested for rape in noida
a man arrested for rape in noida

By

Published : Oct 29, 2021, 6:56 PM IST

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے تحت سورج پور کوتوالی پولیس نے فیس بک پر دوستی کے بعد شادی کے بہانے جنسی زیادتی اور اسقاط حمل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

نوئیڈا: جنسی زیادتی کے الزام میں نوجوان گرفتار

ہریانہ کی رہنے والی بیوٹی پارلر آپریٹر نے ملزم اور اس کی خاتون دوست پر مار پیٹ کرنے کے بعد گھر سے فرار ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔ الزام ہے کہ ملزم نے متاثرہ سے ڈھائی لاکھ روپے بھی لیے تھے۔


پولیس کے مطابق ہریانہ کے بھیوانی کے رہنے والے ونے کو ایک دلت لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ سیکٹر 137 میں واقع سوسائٹی میں لڑکی کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں تھا۔

پولیس نے بتایا کہ دسمبر 2020 میں لڑکی کی فیس بک کے ذریعے ونے یادو سے دوستی ہوئی تھی۔ متاثرہ اس دوران بیوٹی پارلر چلاتی تھی۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ شادی کے بہانے ونے اسے گریٹر نوئیڈا کے ایک فلیٹ میں لے آیا۔ اسے کئی ماہ تک رکھا اور کاروبار کرنے کے بہانے متاثرہ سے ڈھائی لاکھ روپے لیے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی آر ایس پر ملنے والی شکایات کو برق رفتاری سے حل کرنے کی ہدایت

متاثرہ کا الزام ہے کہ اس دوران ملزم نے اس کی عصمت دری کی۔ کچھ دنوں بعد متاثرہ خاتون حاملہ ہوگئی۔ الزام ہے کہ اپریل 2021 میں ونے حصار میں متاثرہ کے گھر پہنچا اور شادی کے بہانے اسقاط حمل کروا دیا۔ بعد میں ونے نے شادی سے انکار کر دیا۔ الزام ہے کہ ملزم نے متاثرہ کو دھوکہ دیا اور دوسری خاتون دوست کے ساتھ رہنے لگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details