ریاست اترپردیش کے ضلع متھرا کے ورینداون کوتوالی کے تحت آگرہ دہلی شاہراہ پر جمعرات کے روز دیر رات تیز رفتار بس نے سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں بس میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 15 مسافر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ موقع پر پہنچنے والی پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
بس، ٹرک میں تصادم دو افراد ہلاک یہ حادثہ آگرہ دہلی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب ایک نجی بس گڑگاؤں سے دربھنگہ کی طرف جا رہی تھی تبھی آگرہ دہلی این ایچ پر بس سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک دو سالہ معصوم بچی اور ایک 60 سالہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 15 مسافر زخمی ہوئے۔
لوگوں کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے ضلعی اسپتال اور نجی اسپتال میں داخل کیا ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔
زخمی مہاویر نے بتایا کہ جس بس میں وہ جارہے تھے وہ ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔ تصادم کے سبب بس میں سوار دو افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ متعدد مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔