اردو

urdu

ETV Bharat / city

اتر پردیش کے کئی علاقوں میں بارش و ژالہ باری - اترپردیش کے مختلف اضلاع

متھرا ،علی گڑھ، اٹاوہ، فیروزآباد، قنوج، کانپور، اناؤ اور لکھنؤ سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ اس دوران متھرا سمیت کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

Rain
Rain

By

Published : Nov 16, 2020, 1:12 PM IST

اترپردیش کے مختلف اضلاع میں اتوار کی شام سے ہورہی بارش سے آسمان پھیلی آلودگی صاف ہو گئی ہے اور لوگوں کو گلابی ٹھند کا احساس ہونے لگا ہے وہیں کچھ مقامات پر ہوئی ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔

متھرا ،علی گڑھ، اٹاوہ، فیروزآباد، قنوج، کانپور، اناؤ اور لکھنؤ سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران متھرا سمیت کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش سے کئی درخت گر گئے جس سے بجلی سہولیات میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اچانک ہوئی بارش سے ائیر کوالٹی انڈکس میں بہتری درج کی گئی ہے۔ پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے والے باریک دھول اور مٹی کے ذرات پانی میں دھل گئے۔ تو وہیں بے موسم بارش اور ژالہ بارش سے فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ کھیتوں میں پانی بھرنے سے سبزیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ گیہوں کی بوائی کرنے والے کسانوں اس بارش سے پریشان ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details