اردو

urdu

ETV Bharat / city

مسلم لڑکیوں کے لئے ٹریننگ پروگرام کا آغاز - حقوق، خواتیں استحصال

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے فتح پور قصبے میں دوشنبے کو گرامین مہیلا ادیوگک پراشکشن کیندر کی جانب سے نئی روشنی لیڈرشپ اسکیم کے تحت اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے لڑکیوں کے لئے 6 روزہ ٹریننگ پروگرام چوتھے دن بھی جاری ہے. اس ٹریننگ کا مقصد اقلیتی لڑکیوں میں لیڈرشپ کا ہنر پیدا کرنا ہے. تاکہ وہ تمام موضوع پر بیدار ہو کر خود کفیل بن سکیں.

اقلیتی لڑکیوں کے لئے ٹریننگ پروگرام کا آغاز
minority women training prg_

By

Published : Feb 8, 2021, 1:59 PM IST

فتح پور قصبے کے مدرسہ ضیاء الاسلام میں وزارت اقلیتی امور کے اشتراک سے منعقد اس میں بڑی تعداد میں اقلیتی لڑکیوں نے شرکت کی.

چھ روزہ اس لیڈرشپ ڈیولپمینٹ ٹریننگ پروگرام میں مسلم لڑکیوں کو ان کے حقوق فیملی پلاننگ اور ماحولیات سمیت تمام موضوعات پر بیدار کیا جائے گا. ٹریننگ پروگرام کے چوتھے دن اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو سوچھ بھارت مہم اور ماحولیات کے تئین بیدار کیا گیا۔

اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے لڑکیوں کے لئے ٹریننگ پروگرام کا آغاز
اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے لڑکیوں کے لئے ٹریننگ پروگرام کا آغاز

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر گوپال کے ذریعہ خواتین کے حقوق، خواتیں کو استحصال سے تحفظ دلانے کے طریقے بتائے جا رہے ہیں وہیں پروگرام کے ٹرینر محمد سراج نیازی نے خواتین کے تعلیمی حقوق اور ان کی آزادی کے موضوع پر انہیں تفصیل سے جانکاری دی. اس موقع پر تمام مسلم لڑکیوں کو ان کے لئے چلائی جا رہی ضروری اور اہم ہیلپ لائن سے متعلق جانکاری بھی دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details