ریاست کرناٹک کے شہر بیجاپور میں ایکتا مائنارٹی اور الامان اردو ہائی اسکول بیجاپور کے اشتراک سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں یادگیر کے نوجوان شاعر مبین احمد زخم کے شعری مجموعہ ’تیرے لیے‘ کی رسم اجراء معروف شاعر سلیمان خمار کے ہاتھوں کرائی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر علیم اللہ حسینی نے کہا کہ تیرے لیے شعری مجموعہ جواں سال اور جواں ہمت مبین احمد زخم کی شاعری کا مجموعہ ہے جس کو حال ہی میں کرناٹک اردو اکیڈمی نے شائع کیا ہے.
انھوں نے مزید کہا کہ خوبصورت لب و لہجہ اور منفرد اسلوب کے حامل زخم صاحب کی شاعری فورا دلوں میں اتر جاتی ہے.
ابتدا سے لے کر آج تک غزل کی صنف میں طبع آزمائی کرنے والے شعراء حضرات کی فہرست بہت طویل ہے جنہوں نے اپنے قلم کی طاقت سے اردو ادب کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے جنہوں نے اپنے کلام سے غزل کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کیا ہے اور زخم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں.
کنوینر محمد جعفر نے تمام مہمان کا استقبال کرتے ہوئے نوجوان شاعر مبین احمد زخم کو تہینت پیش کی گئی اورحیات روزیندار نے نظامت کے فرائض انجام دے.
شعری مجموعہ تیرے لیے کا رسم اجراء - شعری مجموعہ تیرے لیے
ریاست کرناٹک کے شہر بیجاپور میں یادگیر کے نوجوان شاعر مبین احمد زخم کا شعری مجموعہ ’تیرے لیے‘ کا رسم اجراء کیا گیا۔
شعری مجموعہ تیرے لیے کا رسم اجراء
اس موقع پر سینئر صحافی رفیق بھنڈاری، محترمہ انوپما پول اور ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی پروفیسر انجمن ڈگری کالج بیجاپور ودیگر نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی.
Last Updated : Sep 30, 2019, 6:04 PM IST