اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک: شہر بیجاپور کا گول گنبد خاص کیوں؟ - کرناٹک کے شہر بیجاپور میں واقع گول گنبد

ریاست کرناٹک کے شہر بیجاپور میں واقع گول گنبد بھارت کا پہلا اور دنیا کا دوسرا سب سے بڑا گنبد مانا جاتا ہے۔

بیجاپور کا گول گنبد

By

Published : Sep 15, 2019, 10:59 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 6:32 PM IST

کرناٹک کے تاریخی شہر بیجاپور میں واقع گول گنبد اس لیے اہمیت کا حامل ہے کہ یہ گنبد کے اعتبار سے بھارت کا سب سے بڑا گنبد ہے اور دنیا کا دوسرا سب سے بڑا گنبد ہے۔

شہر بیجاپور کا گول گنبد خاص کیوں؟
اس تاریخی ساز گول گنبد کو تعمیر ہونے میں 30 برس سے بھی زائد کا عرصہ لگا۔ڈاکٹر علیم اللہ حسینی پروفیسر انجمن ڈگری کالج نے اس تاریخ ساز گول گنبد سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ 'گول گنبد کو دیکھنے کے لیے نہ صرف ہندوستان بلکہ آسٹریلیا، انگلینڈ جیسے ممالک سے بھی لوگ اس شہر بیجاپور کو آتے ہیں۔' سیاح اس تاریخ ساز عمارت کو دیکھتے ہیں اور اس پر کتابیں بھی تحریر کرتے ہیں جس کی وجہ سے بھارت کی ریاست کرناٹک میں شہر بیجاپور پوری دنیا میں اہمیت کا حامل ہے۔

واضح رہے کہ سلطان محمد عادل شاہ نے 1626 میں اس کا سنگ بنیاد رکھا اور 1656 میں اس گول گنبد کا کام مکمل ہوا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 6:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details