اردو

urdu

By

Published : Sep 8, 2019, 8:56 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:19 PM IST

ETV Bharat / city

کرناٹک: کانگریسی رہنماؤں کا رد عمل

ریاست کرناٹک کی موجودہ صورت حال پر کانگریسی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی سیاسی انتقام کا کھیل کھیل رہی ہے۔'

محمد ارشاد علی سیکرٹری کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی بیدر

ریاست کرناٹک کے سینیئر رہنما ڈی کے شیو کمار کی گرفتاری پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس اقلیتی سیل بیدر کے چیئرمین اظہر ریحان نے کہا کہ 'ریاست کرناٹک میں جو سیاسی ماحول چل رہا ہے، وہ صرف اور صرف بدلے کی سیاست ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'موجودہ حکومت کانگریس کے رہنماؤں پر جھوٹا مقدمہ درج کر رہی ہے اور پریشان کر رہی ہے۔'

کرناٹک: کانگریسی رہنماؤں کا رد عمل
کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی بیدر کے سکریٹری محمد ارشاد علی نے کہا کہ 'ریاستی بی جے پی حکومت کے پاس بتانے کے لیے کوئی کام نہیں ہے۔ اس لیے ریاست کے کانگریس کے رہنماؤں کو بد نام کرنے کا کام کر رہی ہے جبکہ حکومت کو تمام لوگوں اور تمام مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔'انہوں نے مزید کہا کہ 'آج ملک کے حالات سے نوجوان کافی فکرمند ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ بے روزگاروں کو روزگار دے اور ملک اور ریاست میں امن و امان کے لیے کام کرے نہ کہ بدلے کی سیاست کے لیے کام کرے۔'

واضح رہے کہ کانگریس کے رہنما ڈی کے شیو کمار کو انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details