اردو

urdu

ETV Bharat / city

گنگا بھون کو دوبارہ تعمیر کرانے کا فیصلہ - کئی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے

ریاستی وزیر شبینہ یاسمین نے سابق وزیر ریلوے مرحوم غنی خان چودھری کے گنگا بھون کو دوبارہ تعمیر کرانے اور اس کے ساتھ ساتھ مالدہ ضلع میں سیاحت کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Shabina yasmin
شبینہ یاسمین

By

Published : Jul 25, 2021, 5:31 PM IST

مغربی بنگال کا ضلع مالدہ یوں تو کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے لیکن موجودہ دور میں ندی کے کنارے مٹی کا کٹاؤ اس ضلع کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

پودو ندی کے کنارے واقع مالدہ ضلع کے بیشتر علاقے ندی کے کنارے مٹی کے کٹاؤ کے سبب غرق ہو چکے ہیں جن میں کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر مرحوم غنی خان چودھری کا گنگا بھون بھی شامل ہے۔

ریاستی وزیر شبینہ یاسمین نے سابق وزیر ریلوے مرحوم غنی خان چودھری کے گنگا بھون کو دوبارہ تعمیر کرانے اور اس کے ساتھ ساتھ مالدہ ضلع میں سیاحت کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر شبینہ یاسمین نے کہا کہ کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی ریلوے وزیر مرحوم غنی خان چودھری سے گہرا لگاؤ ہے۔ انہوں (عنی خان چودھری ) نے مالدہ ضلع کے عوام کے لیے کئی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے۔ ان کی وجہ سے ہی مالدہ ضلع کو ایک شناخت ملی۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال مدرسہ بورڈ میں صد فیصد طلبا کامیاب


انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے لیے کچھ کیا جائے۔ مرحوم عنی خان چودھری کا گنگا بھون کا ایک بڑا حصہ مٹی کے کٹاؤ کے سبب ندی میں غرق ہو چکا ہے۔ اب اسے نہ صرف بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے بلکہ اسے دوبارہ تعمیر کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ گنگا بھون کے آس پاس کی زمین پر یکو پارک، ایکواڑیکا پارک بنانے کا منصوبہ ہے۔ اس کے لیے پانچ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details