مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور کے سلطان نگر Sultan Nagar Malda کے رہنے والے مخلص الرحمن نام کا ایک مزدور اتر پردیش کے اعظم گڑھ سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا Malda Laborer Mukhlis ur Rahman Missing۔ گھر والوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمان راما کانت یادو کے ٹھیکیدار پر اغوا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور کے سلطان نگر کے رہنے والے مخلص الرحمن نام کا ایک مزدور اتر پردیش کے اعظم گڑھ سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے۔ لاپتہ مزدور مخلص الرحمن کے گھر والوں نے کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمان راما کانت یادو کے ٹھیکیدار کے پاس کام کرتے تھے۔ وہ ٹھیکہ دار کے پاس بقیہ رقم لینے کے لئے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ہریش چندر پور تھانہ کے سلطان نگر کے داتون گاؤں کے رہنے والا مزدور مخلص الرحمن اترپردیش کے اعظم گڑھ میں ملازمت کرتا تھا۔ گزشتہ 26 دسمبر کو بقیہ رقم لینے کے لئے ٹھیکیدار کے پاس گیا تھا۔ بقیہ رقم لینے کے بعد وہ اپنے گھر والوں کو فون کرکے بتایا کہ انہیں بقیہ رقم مل گئی ہے اور اس وقت اعظم گڑھ اسٹیشن پر ہیں۔ اس کے بعد سے ان کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔
لاپتہ مزدور کی بیوی شاہینہ بی بی کا کہنا ہے کہ ان کی آخری مرتبہ 28 دسمبر کو بات ہوئی تھی۔