اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیرالہ: کانگریس(جیکب) دو گروپوں میں تقسیم - کیرالہ کانگریس دو گروپوں میں تقسیم

کیرالہ کانگریس(جیکب) کے صدر جانی نیلور اور واحد رکن اسمبلی انوپ جیکب کے الگ الگ جلسوں کے بعد پارٹی دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

کیرالہ: کانگریس(جیکب) دو گروپوں میں تقسیم
کیرالہ: کانگریس(جیکب) دو گروپوں میں تقسیم

By

Published : Feb 22, 2020, 12:37 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:11 AM IST

جانی نیلور کا گروپ پی جے جوزف کے کیسی (منی) والے گروپ کے ساتھ ہوگا۔ جبکہ مسٹر جیکب کا گروپ جیکب گروپ کے ساتھ آگے جاری رہے گا۔

پارٹی کے نائب صدر جوزف نے نالور گروپ کی طرف سے کرائے گئے اجلاس کے سلسلہ میں ایک تجویز پیش کی۔ اس تجویز سے نیلور کو جوزف گروپ کے ساتھ بات چیت کرانے کی ذمہ داری ملی ہے۔

اجلاس میں انوپ جیکب گروپ کے خلاف تجویز پر بھی مہرلگ گئی ہے۔ نیلور گروپ ارناکولم میں 29فروری کو انضمام اجلاس پر غور کررہا ہے۔

جوزف نے بتایا کہ انضمام اجلاس سے قبل اپنے متعینہ وقت پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کی آمد سے قبل موٹیرا اسٹیڈیم کے باہر سکیوریٹی سخت


واضح رہے کہ سنہ 1993میں انوپ کے والد ٹی ایم جیکب نے کیرالہ کانگریس (منی) سے ٹوٹنے کے بعد کی پارٹی کا قائم تھی۔

انوپ پارٹی کے واحد رکن اسمبلی ہیں جبکہ مسٹر ٹی ایم جیکب کے طویل عرصہ سے ساتھی رہے جانی جیکب پارٹی کے صدر ہیں۔ سابق وزیرمملکت ٹی ایم جیکب کا 2011میں انتقال ہوگیا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details