افسران نے بتایا کہ کیجھٹور کے رہنے والے 85 سالہ این ویرنکٹی کی منجیری کے ایک اسپتال میں موت ہوگئی۔
کیرالہ: کورونا سے متاثر بزرگ کی موت - ریاست کیرالہ
ریاست کیرالہ کے ضلع ملاپورم کے منجیری میں کورونا وائرس سے متاثرایک بزرگ کی موت ہوگئی۔

کیرالہ: کورونا سے متاثر بزرگ کی موت
ان کی دو ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی تھی اور تیسری رپورٹ اب تک آئی نہیں تھی۔افسروں نے بتایا کہ بزرگ کو کڈنی کی بیماری تھی اور وہ دل کے امراض میں بھی مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔
بزرگ کو کورونا وائرس کا انفیکشن ان کے بیٹے کے رابطے میں آنے سے ہوا جو 11مارچ کو بیرون ملک سے لوٹا تھا۔