مدھوبنی: بہار کے مدھوبنی ضلع میں ایک نوجوان صحافی کا بہیمانہ طریقے سے زندہ جلاکر قتل کردیا گیا ہے۔ زندہ جلاکر اس کی لاش کو کپڑے میں بند کردیا اور جھاڑی میں پھینک دیا۔ 24 روز پہلے ہی نوجوان صحافی اویناش نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ لڑوں گا تب تک، زندہ ہوں جب تک۔ لاش کی پہچان بڑے بھائی اور ماں نے کی ہے۔ بڑے بھائی نے مقامی نامعلوم فرضی نرسنگ ہوم چلانے والوں پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔
بینی پٹی کے صحافی بدھی ناتھ جھا عرف اویناش کی لاش بینی پٹی بسیٹھ کے قومی شاہراہ 52 پر سڑک کے کنارے جھاڑی سے ملی ہے۔ وہ ایک یوٹوب چینل میں کیمرہ مین کا کام کرتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی وہ آر ٹی آئی ایکٹویسٹ بھی تھے۔
جانکاری کے مطابق مقتول صحافی 09 نومبر کی رات بینی پٹی سے فوٹوتھیراپی سے اچانک غائب ہوگئے تھے۔ 12 نومبر کو لاش کی پہچان اس کے بڑے بھائی اور ماں نے ہاتھ کی انگلی میں پہننے انگوٹھی، کپڑے، منہ اور پیر میں تل کو دیکھ کی ہے۔
صحافی دیر رات سے غائب تھا، کافی تلاش کے بعد نہیں ملنے پر نومبر کو بینی پٹی تھانے میں مقتول کے بڑے بھائی چندرشیکھر جھا نے اویناش کے غائب ہونے کا معاملہ درج کرایا تھا۔