اردو

urdu

ETV Bharat / city

'نہیں کریں گے مجلس کی حمایت'

کشن گنج میں پارلیمانی انتخابات کے دوران مجلس کی حمایت کرنے والے شبو سمدانی اسمبلی انتخاب میں کانگریس کی ٹکٹ کے منتظر ہیں۔

support aimim
support aimim

By

Published : Jun 13, 2020, 5:09 PM IST

اسمبلی انتخاب کے پیش نظر بہار کے کشن گنج ضلع میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ مجلس اتحاد المسلمین کی پہلی فہرست جاری ہونے کے بعد چہ می گوئیاں اور زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ پہلی لسٹ میں کشن گنج کا ذکر نہیں ہے اس کے باوجود قیاس لگایا جا رہا ہے پارٹی یہاں سبھی سیٹوں پر اپنا امیدوار اتارے گی۔

کشن گنج میں پارلیمانی انتخابات میں مجلس کی حمایت کرنے والے شبو سمدانی

گزشتہ پارلیمانی انتخاب میں مجلس کی طرفداری کرنے والے کانگریس کے قدآور رہنما صادق سمدانی کے صاحبزادے شبو سمدانی نے صاف کردیا ہے کہ اس انتخاب میں وہ مجلس اتحاد المسلمین کی حمایت نہیں کریں گے بلکہ خود انتخاب میں حصہ لیں گے۔

شبو سمدانی نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ پارلیمانی انتخاب میں وہ ذاتی طور پر مجلس کی حمایت کر رہے تھے۔ اس سے ان کے والد کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ وہ تب بھی کانگریس کے ہی چناوی تشہیر میں شامل تھے۔ گفتگو کے دوران شبو سمدانی نے کورنٹائن سنٹر میں رہ رہے مائگرینٹ مزدوروں کے موجودہ حالات پر بھی افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے سرکار کی ناکامیاں گنائیں اور مزدوروں کو بنیادی سہولیات مہیا کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details