نئی دہلی: پنجاب کے لدھیانہ عدالت احاطے میں پچھلے ہفتے ہوئے دھماکے کے سلسلے میں جرمنی پولیس نے منگل کو خالصتانی حامی گروپ ''سکھ فارجسٹس'' سے جڑے جسوندر سنگھ ملتانی Jaswinder Singh Multani کو گرفتار کیا۔ اعلیٰ عہدے کے ذرائع نے آج یہ معلومات دی۔
ذرائع نے کہا کہ جسوندر نے لدھیانہ ڈھماکے لئے سپلائر کا کام کیا تھا اور وہ ایسے کئی اور دھماکوں کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم پر ہندوستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی اس طرح کی سرگرمیوں کے لئے سازش کرنے کا الزام ہے۔