وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ نومنتخب اساتذہ اسکولوں میں نئے منظرنامہ اور تبدیلی کے حامل بنیں۔ اساتذہ خود کو نئے علم اور تکنیک سے مالامال کریں۔ علم کی روایت کبھی رکنی نہیں چاہئے جہاں کہیں بھی کچھ اچھا ملے اسے اختیار کرنا چاہئے۔ بیسک ایجوکیشن کو مضبوط کرکے ہی ریاست کو سرفہرست ریاست بنا یا جاسکتا ہے۔ بچے ملک کا مستقبل ہوتے ہیں۔ لہذا بیسک اسکولوں میں زیرتعلیم طلبا کو اچھی تعلیم ملنی چاہئے تاکہ انکی بنیاد مضبوط بن سکے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نوجوانوں کو ملازمت دینے کے لئے نہایت سنجیدہ ہے۔ ریاستی حکومت نے اب تک تقریباَ تین لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو سرکاری خدمات میں ملازمت دی ہے۔