عالمی یوم آباد کے موقع پر ان کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ایک تقریب میں وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا وباکے دوران حکومت کو مانسون میں متعدی بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ متعدی بیماریوں جیسے ملیریا، ڈینگو وغیرہ سے بچنا ایک سخت چیلنج ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے نافذ کئے گئے دو دن کے لاک ڈاؤن کی مدت میں مقامی انتظامیہ کو اچھا موقع ملے گا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائیں تاکہ موسم سرما میں متعدی بیماریوں سے بچنے کا سامان ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں:
صحتیابی کے بعد یمنی ڈاکٹر کورونا مریضوں کے علاج کے لئے اسپتال پہنچے
انہوں نے کہا کہ ہم نے دو دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان دوسرے ہفتہ اور اتوار کو کیا ہے جب تما سرکاری دفاتر، بینک اور دیگر مقامات بند ہوتے ہیں اس طرح ان آفسوں کے معمول کے مطابق کھلنے میں کوئی روکاوٹ نہیں پیدا ہوئی ہے۔
یہ اعلان کرتے ہوئے کہ ریاست کے تمام75اضلاع میں کووڈ ٹیسٹنگ سہولیات کا انتظام جلد ہوگا مسٹر آدتیہ ناتھ نے آر ٹی۔پی سی آر مشیوں کا افتتاح کیا جوکہ کووڈ ٹیسٹنگ کے لئے علی گڑھ، وارانسی،گونڈی، بریلی،مرادآباد،مرزاپور کے ضلعی اسپتالوں اور لکھنؤ کے بلرامپور اسپتال میں لگائی گئی ہے۔
آبادی استحکام کے لئے کئے گئے اقدام پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہا ہےاور اب ہمارا ہدف ہے کہ ریاست میں شرح پیدائش کو قومی شرح سے کم کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بچوں کی طبی سہولیت کے لئے ہم نے متعدد بہتر کام کئے ہیں اور ہر ایک ضلع اسپتال میں بچوں کے لئے علیحدہ اوپی ڈی ہے۔ماؤں کا بھی اسپتالوں میں بہتر خیال رکھا جارہا ہے اور اس ضمن میں ٹیکہ کاری پروگرام مسلسل چلایا جارہا ہے۔