اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوگی حکومت کا بجٹ جھوٹ کا پلندہ: نسیم الدین صدیقی

یوگی حکومت سے عوام کو بڑی امیدیں تھیں لیکن بجٹ میں کسی بھی طبقات کی راحت کے لئے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ یہ بجٹ نہ کسانوں کے لئے بہتر ہے، نہ ہی نوجوانوں اور خواتین کے لئے۔

یوگی حکومت کا بجٹ جھوٹ کا پلندہ
یوگی حکومت کا بجٹ جھوٹ کا پلندہ

By

Published : Feb 22, 2021, 6:09 PM IST

اتر پردیش حکومت کا آج سال 2021-22 کے لئے 5 لاکھ 50 ہزار 270 کروڑ روپے کا بجٹ پیش ہوا۔ یوگی حکومت کا یہ آخری بجٹ ہے۔ لاک ڈاؤن کے سبب عوام کے ساتھ کاروباری لوگ پریشان ہیں۔ کیونکہ سبھی لوگوں کو بجٹ سے بڑی امیدیں تھیں۔

یوگی حکومت کا بجٹ جھوٹ کا پلندہ: نسیم الدین صدیقی
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران سابق کابینی وزیر و کانگریسی رہنما نسیم الدین نے کہا کہ 'یوگی حکومت کا بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ریاست میں بے روزگاری، جرائم، تعلیم و صحت پر حکومت سے بڑی امیدیں تھیں کہ ان کے لئے یوگی حکومت بڑا اعلان کرے گی لیکن بجٹ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ عوام کو جھنجھنا پکڑا دیا گیا ہے۔
نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ 'حکومت کی ذمہ داری نوجوانوں کو روزگار، تعلیم مہیا کرانا ہے، لیکن موجودہ حکومت میں لوگوں سے روزگار چھینا گیا ہے۔ صوبے میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے معاملات بڑھتے جا رہے ہیں، بجٹ سے امید تھی کہ حکومت خواتین کے تحفظ کے لئے بڑے اعلانات کرے گی لیکن کوئی پختہ بندوبست نہیں کیا گیا۔ آج کسان اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت صرف ایم ایس پی بڑھا کر اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ رہی ہے۔ حکومت کو چاہئے تھا کہ کسانوں کے لئے ایمانداری سے ان کے فصل کی قیمت طے کرے تاکہ انہیں اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر اترنا نہ پڑے۔


سابق وزیر نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ 'یوگی حکومت کا یہ آخری بجٹ ہے۔ بجٹ کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ وعدے بڑے بڑے کئے جاتے ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details