پرینکار نے بدھ کو ٹویٹ میں لکھا ’’اگر اترپردیش حکومت نے چار لاکھ نوکریاں دی ہیں تو نوکریوں کے اعداد بھی پیش کرے لیکن حکومت سے جواب آیا کہ ایسی کوئی معلومات موجود نہیں ہے۔‘‘
یوگی حکومت چار لاکھ نوکریوں کا ثبوت پیش کرے: پرینکا گاندھی
کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش حکومت کی جانب سے چار لاکھ سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کے دعوی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یوگی حکومت کو صاف کرنا چاہئے کہ اس نے یہ نوکریاں کب اور کس محکمہ میں دی ہیں۔
یوگی حکومت چار لاکھ نوکریوں کا ثبوت پیش کرے : پرینکا گاندھی
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اسمبلی اجلاس جاری ہے۔ ریاست کے نوجوان جاننا چاہتے ہیں کہ چار لاکھ نوکریاں کن کن محکموں میں کب دی گئی ہیں۔ بتا دیجئے۔‘‘
کانگریس سیکریٹری نے ٹویٹ کے ساتھ آر ٹی آئی کے ذریعہ اس ضمن میں دی گئی اطلاع کو بھی شئیر کیا ہے۔