اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈینگو مرض کو روکنے میں یوگی حکومت ناکام - صنعتی شہر کا نپور اس وقت ڈینگو

کانپور شہر میں ڈینگو کے مرض کو روکنے ناکام موجودہ حکومت کے خلاف کانگریسی کارکنان نے پیدل مارچ نکال کر کمشنر کو میمورنڈم سپرد کیا۔

Former Cabinet Minister Shri Prakash Jaiswal
سابق کابینی وزیر شری پرکاش جیسوال

By

Published : Dec 3, 2019, 3:16 AM IST

ریاست اترپردیس کا صنعتی شہر کا نپور اس وقت ڈینگو کے مرض کی زد میں ہے جس کی وجہ سے متعدد لوگوں کی جان جا چکی ہے۔

ڈینگو جیسی خطرناک مرض پر قابو پانے میں ناکام موجودہ ھکومت کے خلاف کانپور میں کانگریس کے صدر اجے کمار اور سابق کابینی وزیر شری پرکاش جیسوال نے دفتر تلک ہال سے کانپور کمشنر آفس تک پیدل مارچ نکال کر احتجاج کیا اور کمشنر کے سامنے چند مطالبات بھی رکھے گئے۔

کانگریسی کارکنان بے حکومت کے خلاف نعرے بازی کے ساتھ ساتھ تلنگانہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ دردناک حادثے پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا اور راجیہ سبھا سے ایم پی جیا بچن کا پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے سوالوں کی بھی حمایت کی۔

سابق کابینی وزیر شری پرکاش جیسوال نے ایوان میں جیا بچن کے ذریعے دیئے گئے بیان کی حمایت کی ہے اور کہا کہ زنا بالجبر کے کیس میں فورا پھانسی کی سزا دی جانی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details