اترپردیش کی یوگی حکومت ترقی کی پیش رفت کے برعکس نفرت کی سیاست پر زیادہ ترجیح دے رہی ہے،ان کی ترقی کی پیش رفت زمین پر کم خصوصی اخباروں میں زیادہ دکھائ پڑ رہا ہے ۔عوام میں مہنگائی و بے روزگاری کے سبب حکومت کے تئیں مزید ناراضگی ہے ،جس کے لیئے حکومت آئندہ اسمبلی الیکشن کے سبب فرقہ وارانہ کارڈ کھیل کر پولرائزیشن کی سیاست میں مصروف ہے ۔پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ یوگی حکومت نے اپنے اس ساڑھے چار سال کے اوقات میں ترقیاتی کاموں پر ترجیح دینے کے برعکس صرف فرقہ وارانہ بنیاد پر اضلاع کے نام تبدیل کرنے و مذہب کی بنیاد پر سیاست کرنے میں زیادہ اہمیت دی ۔
حکومت خصوصی اخباروں میں اشتہار دے کر اپنی پیش رفت کا ڈھول پیٹ رہی ہے کہ اس نے عوام کے مفاد میں کام کیا ہے ،جبکہ زمینی سطح پر ترقیاتی کام کہیں دکھائ نہیں دے رہا ہے ۔ حکومت منہگائ بے روزگاری ختم کرنے کے برعکس راشن دینے کی بات کر رہی ہے ،جبکہ راشن تو ہمیشہ دیا جاتا رہا ہے ، ہاں یہ ضرور ہے کہ اتنی ڈھول نہیں پیٹا جاتا تھا ،جتنی یہ حکومت پیٹ رہی ہے ۔صوبہ کی خصوصی اپوزیشن پارٹیاں خوف سے اپوزیشن کا کردار ادا کرنے سے قاصر نظر آرہی ہیں ۔جبکہ پیس پارٹی مسلسل حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی مخالفت کر رہی ہے ۔اسی مخالفت کے سبب میرے اوپر جھوٹا کیس درج کراکر جیل بھیجا ،اور این ایس اے لگایا ،تاکہ پیس پارٹی کی آواز کو بند کیا جا سکے ،پر ہم حکومت سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں ،عوام کے مفاد میں آواز اٹھاتے رہیں گے ۔