اردو

urdu

ETV Bharat / city

Yogi on Akhilesh YadaV in Rampur: رامپور میں یوگی نے اکھلیش یادو کو تنقید کا نشانہ بنایا - یوگی نے اکھلیش یادو کو نشانہ بنایا

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رامپور ضلع کے رٹھوندا گاؤں میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کو تنقید کا نشانہ بنایا Yogi Criticized Akhilesh Yadav، اس دوران انہوں نے کہا کہ انہیں رام بھکتوں سے معافی مانگنی پڑے گی۔Yogi on Akhilesh YadaV in Rampur

akhilesh
akhilesh

By

Published : Jan 2, 2022, 9:13 AM IST

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے رامپور Yogi in Rampur ضلع کے رٹھوندا گاؤں کے دوران ایک عوامی جلسہ میں سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو Akhilesh Yadav کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ببوا کہہ رہے تھے کہ ہم بھی عالیشان مندر تعمیر کر سکتے ہیں۔ یوگی نے کہا کہ ان کو قبرستان بنانے سے فرصت ہو تبھی تو مندر بنائیں گے۔

ویڈیو دیکھیے۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ بی جے پی کی جن وشواس یاترا Vishwas Yatra کے تحت آج رامپور پہنچے۔ جہاں انہوں نے عوام کے درمیان خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی حصولیابیاں گنوائیں۔ اس دوران انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو تنقید کا نشانہ بنایا Yogi Criticized Akhilesh Yadav۔

یوگی نے کہا کہ ببوا کہہ رہے تھے کہ وہ بھی بھویہ (عالیشان) مندر کی تعمیر کرا سکتے ہیں۔ ان کو اگر قبرستانوں کی تعمیر کرنے سے فرصت ہوتی تبھی تو مندر تعمیر کرتے۔ یوگی نے کہا کہ ہماری بی جے پی حکومت میں ہی ایودھیا میں بھویہ (عالیشان) رام مندر Ram Mandir کی تعمیر کا کام شروع ہو سکا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے رکن پارلیمان اعظم خاں Azam Khan کو اپنا ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2017 کے اسمبلی انتخابات کے دوران رامپور میں میرا ہیلی کاپٹر نہیں اترنے دیا گیا تھا لیکن آج بھائیوں بہنوں مجھے آپ کی محبت یہاں لیکر آ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات 2022 UP Assembly Election کے پیش نظر بی جے پی کی جن وشواس یاترا پورے اترپردیش میں چل رہی پروگرام کا اختتام رامپور میں۔

اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 95 اعشاریہ 56 کروڑ کے تخمینہ والے 25 ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details