اردو

urdu

ETV Bharat / city

پی اے سی جوانوں کے ڈیموشن سے یوگی ناراض، پرموشن کا حکم - ڈائرکٹر جنرل آف پولیس

اتر پردیش پولیس میں پے اے سی کے سینکڑوں جوانوں کے ڈیموشن کا سخت نوٹس لیتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے انہیں اصول کے مطابق پروموٹ کرنے کے احکامات صادر کیے۔

پی اے سی جوانوں کے ڈیموشن سے یوگی ناراض، پرموشن کا حکم
پی اے سی جوانوں کے ڈیموشن سے یوگی ناراض، پرموشن کا حکم

By

Published : Sep 26, 2020, 8:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پی اے سی کے 900 جوانوں کی ڈیموشن کئے جانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پروموٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے نوٹس میں لائے بغیر ایسی کارروائی سے پولیس ٹیم کا حوصلہ پست ہوتا ہے۔ انہوں نے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو ہدایت دی کہ وہ سبھی جوانوں کی اصول و ضوابط کے مطابق پرموشن کو یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی حکومت کے علم میں معاملے کو لائے بغیر ایسا فیصلہ جن افسران کے ذریعہ لیا گیا ہے ان کی جواب دہی طے کرتے ہوئے اس سے حکومت کو آگاہ کریں۔

قابل ذکر ہے کہ پی اے سی سے پولیس میں آئے جوانوں کو پرموشن مانگنے پر انہیں اصل کیڈر پی اے سی میں بھیجنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ایسے 896پولیس اہلکار کو ڈیموٹ کرتے ہوئے واپس کیا گیا جبکہ 22سپاہیوں کو کانسٹیبل کے ہی عہدے پر واپس بھیجا گیا ہے۔

اس بارے میں محکمہ کا کہنا تھا کہ آرمس پولیس سے سول پولیس میں پی اے سی کے 890ہیڈ کانسٹیبل اور چھ ایس آئی کا پرموشن قانون کے خلاف کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں پی اے سی کے 1998 بینچ کے کانسٹیبل جتیندر کمار نے الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details