اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: عالمی یوم اطفال کے موقع پر مصوری کا مقابلہ

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں عالمی یوم اطفال کے موقع پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا اور اس موقع پر طلبا کو صنفی مساوات اور حقوق اطفال کے تئیں بیدار کیا گیا۔

Breaking News

By

Published : Nov 21, 2020, 12:44 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے آنند وہار انٹر کالج میں یوم اطفال حقوقِ تحفظ کے موقع پر مشن شکتی کے تحت مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ سب سے پہلے یہاں صنفی مساوات میں تعلیم کے کردار کے موضوع پر مصوری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے بعد حقوق اطفال پر مباحثہ کے ذریعہ طلبہ کو ان کے حقوق کے تئیں بیدار کیا گیا۔


دونوں مقابلوں میں طلبا نے جی کھول کر اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔ صنفی مساوات کے موضوع پر تمام طلبا نے دلکش پینٹنگ بنا کر اپنی بیداری کا ثبوت پیش کیا۔

بارہ بنکی: عالمی یوم اطفال کے موقع پر مصوری مقابلہ کا انعقاد

اس کے بعد پولیس، چائیلڈ لائن، اسکول، ون اسٹاپ سینٹر سمیت مختلف سماجی تنظیموں کے دانشوران کے ساتھ طلبا نے مباحثہ کیا۔ مباحثہ کے دورمیان اپنے حقوق کے تئیں طلبا میں بیداری کم نظر آئی، لیکن تمام ذمہ داران کے بتانے پر وہ مختلف مسائل کو سمجھ سکے اور طلبا کے حقوق کے متعلق بیدار ہوئے۔

طلبا کو یہ پروگرام کافی پسند آیا، وہیں وہاں موجود دانشوروں کا ماننا ہے کہ حقوق اطفال کے تئیں بیداری کے لئے ابھی اور بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام سے بیداری تو ضروری آئے گی لیکن ابھی اس سمت حکومتوں کو اور بھی کام کرنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details