رامپور ضلع کے گاؤں میں ترقیاتی کاموں کو بہتر طور پر شروع کرنے کے مقصد سے رامپور کے بھارت گارڈن میں ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام نومنتخب پردھانوں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جہاں ضلع انتظامیہ رویندر کمار ماندڑ نے اپنی طویل گفتگو میں گاؤں کی ترقی، بچوں کی تعلیم اور حفظان صحت و خواتین کے مسائل وغیرہ جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔
ضلع انتظامیہ نے پردھانوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 100 دن بعد اسمبلی انتخابات کے لئے ریاست میں ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔ اس دوران پردھان گاؤں کا کوئی ترقیاتی کام نہیں کر سکیں گے۔ اس لئے ضروری ہے کہ 100 دن کے اندر جتنا ہو سکے ترقیاتی کاموں کا منصوبہ بناکر اس کو مکمل کر لیں۔