اردو

urdu

ETV Bharat / city

کنواں کھودتے وقت مٹی گرنے سے مزدور دب گئے - مٹی گرنے سے مزدوروں کی موت

ریاست اترپردیش میں ایٹا کے علی گنج علاقے میں کنواں کھودتے وقت اچانک مٹی گرنے سے دو مزدور دب گئے، جنہیں نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Workers die from falling mud while digging wells
کنواں کھودتے وقت مٹی گرنے سے مزدوروں کی موت

By

Published : May 24, 2020, 8:26 PM IST

پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اجے بھدوریا نے بتایا کہ علی گنج علاقے کے نگلا جنانی گاؤں میں آج دو مزدور راج کمار اور ضلعے دار گاؤں کے ہی گڈو یادو کے بور ویل کے کنویں کی کھدائی کرکے صفائی کررہے تھے۔ اسی دوران بور ویل کے پاس کی ریتیلی مٹی کنویں میں گر گئی اور دونوں مزدور اس کے نیچے دب گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر وہ علی گنج پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور گاؤں والوں کی مدد سے جائے واقعہ جاکر 50 فٹ گہرے کنویں میں دبے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کے کام میں مصروف ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جے بی سی مشین سے کھدئی کرکے دونوں مزدوروں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details