اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے کوتوالی علاقے کے الکا پوری میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں سسرال آئے ایک شخص نے اپنی بیوی کو لوہے کے راڈ سے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ بیٹی کو بچانے آئی ساس پر بھی حملہ کر دیا جس میں وہ شدید طور سے زخمی ہو گئیں۔ انہیں علاج کے لئے سیفئی میڈیکل یونیورسٹی میں داخل کرایا گیا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آکاش تومر نے آج یہاں بتایا کہ بیوی کا قتل کر کے فرار ملزم کی تلاش کے لئے پولیس کی ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الکا پوری محلہ میں دوستوں کے ساتھ سسرال آئے ایک شخص نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ بچانے آئی ساس پر بھی حملہ کر دیا۔ ان کی حالت کافی نازک ہے۔