اترپردیش کے ضلع مرزا پور میں کورونا سے موت کے بعد ایک دل دہلا دینے والے واقعہ نے لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ شوہر کی موت کے بعد بیوی نے آگ لگاکر اپنی جان دے دی۔ دونوں کے پانچ بچے یتیم ہوگئے ہیں۔ ایک ساتھ دونوں لاشوں کی آخری رسوم ادا کردی گئی۔
بندھیاچل تھانہ علاقہ کے گپورہ گاؤں کا یہ واقعہ آج سہ پہر کے بعد کا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گپورہ گاؤں کے رہائشی ونود پانڈے کانگریس کے رہنما اور ضلعی پنچایت انتخابات میں بھی امیدوار تھے۔ ونود انفکشن زدہ تھے۔ آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ شوہر کی لاش دیکھ کر بیوی میناکشی کو یہ صدمہ برداشت نہیں ہوسکا۔ گھر میں داخل ہونے کے بعد ایک آتشیں اشیاء اپنے جسم پر چھڑک لی۔ جب لوگوں کو پتہ چلتا، اس کی موت ہوگئی تھی۔ میناکشی پانچ بچوں کی ماں تھی۔ ونود ایک اسکول کے منیجر بھی تھے۔
(یو این آئی)