اردو شاعری میں منفرد مقام رکھنے والے معراج فیض آبادی Urdu Poet Miraj Faizabaditya تیس نومبر 2013 کو وفات پا گئے تھے۔ پیدائش 2 جنوری 1941 فیض آباد ضلع کے ایک گاؤں میں ہوئی تھی۔ ابتدائی تعلیم و تربیت گاؤں ہی میں ہوئی۔ اس کے بعد لکھنؤ یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد دہلی سمیت متعدد علاقوں میں ملازمت حاصل کی۔ شاعری کا جذبہ ابتدائی دور سے ہی تھا لیکن انگریزی میں اشعار لکھتے تھے۔ بعد میں اکی شاعری کی زبان اردو ہوگئی۔اور یہیں سے انہوں نے اردو شاعر یو ادب میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
ان کا اصل نام سید معراج الحق عرف معراج فیض آبادی ہے۔ ان کے بڑے صاحبزادے سید محمد ندیم بتاتے ہیں کہ معراج فیض آبادی کو ابتدائی زمانے سے شعر و شاعری سے شغف تھا۔ جو اپنے والد کے ساتھ مشاعروں میں شرکت کرتے تھے۔ بیت بازی سے شاعری کا جذبہ بیدار ہوا اور مشاعروں میں جو غزلیں یا نظم سنا کرتے تھے وہ ان کو یاد ہو جایا کرتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے گاؤں میں ایام محرم میں نوحہ خوانی کا رسم و رواج ہے۔ اور معراج فیض آبادی نے بھی نوحہ لکھنا شروع کیا۔ وہ نہ صرف ہزاروں مشاعروں میں شرکت کیبلکہ بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔ بلکہ فن شاعری میں مزید چار چاند لگایا۔
انہوں نے متعدد کتابیں لکھیں۔ اور آج بھی ان کے اشعار کو کوٹ کیا جاتا ہے ۔