اردو

urdu

ETV Bharat / city

بجلی سبسیڈی ختم کرنے کے خلاف بنکر متحد - نمائندوں

بنکروں سے فلیٹ ریٹ کے بجائے میٹر ریڈنگ کے مطابق بجلی بل لینے کے فیصلے کے خلاف بنکر متحد ہو گئے ہیں۔ اس کے خلاف بنکروں کی تنظیم بنکر ادھیکار سنگٹھن بڑا احتجاج کرنے والی تھی لیکن دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے تنظیم نے احتجاج نہیں کیا۔

بجلی سبسیڈی ختم کرنے کے خلاف بنکر لام بند
بجلی سبسیڈی ختم کرنے کے خلاف بنکر لام بند

By

Published : Dec 21, 2019, 10:43 PM IST

بنکر ادھیکار سنگٹھن کے پانچ نمائندوں نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا اور فلیٹ ریٹ کے بجائے میٹر ریڈنگ کے مطابق بجلی بل لینے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو انکا کنیکشن کاٹ دیا جائے۔

بجلی سبسیڈی ختم کرنے کے خلاف بنکر لام بند

دراصل اب شہری علاقوں کے بنکر ماہ میں 154 روپے اور دیہی علاقوں کے بنکر 86 روپے ماہانہ بجلی کا بل دیتے تھے۔ حکومت کے فیصلے سے انہیں میٹر ریڈنگ کے مطابق بل دینا پڑے گا۔ بنکروں کے مطابق اس فیصلے سے انہیں مہینے میں 4-5 ہزار روپے بل دینا ہوگا جبکہ بنکروں کی ماہانہ آمدنی بھی اتنی ہی ہے۔ ایسے میں ان کے سامنے روزی روٹی کی دقتیں آ جائیں گی اور وہ برباد ہو جائں گے۔

ضلع کے ہزاروں بنکروں نے بنکر ادھکار سنگٹھن کو اپنا کنیکشن کٹوانے کے لیے دستاویز بھی مہیا کرا دئے ہیں۔ اس مطالبے سمیت 7 نکاتی مطالبات کو لیکر بنکروں نے ریاست کے تمام اضلاع میں میمورنڈم دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ پر غور نہیں کیے جانے کی صورت میں بڑے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details