اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریل خدمات بند ہونے سے بنکاری ضنعت سخت متاثر

اتر پردیش کے ضلع مئو میں لاک ڈاؤن سے ہی مسافر ٹرین تقریباً بند ہیں۔ ٹرین خدمات بند ہونے سے بنکاری صنعت سخت متاثر ہو گئی ہے۔

By

Published : Sep 12, 2020, 7:17 PM IST

weaver industry severely affected
نکاری ضنعت سخت متاثر

ریاست اتر پردیش کے مئو جنکشن ریلوے اسٹیشن پر لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی ٹرین خدمات بند کر دی گئیں ہیں۔ مئو سے ٹرین خدمات بند ہونے کا سخت اثر بنکاری صنعت پر ہوا ہے۔ بنکر ٹرین کے ذریعہ بنارس، ممبئی و دیگر شہروں کو اپنی تیار ساڑیاں لیکر جاتے تھے۔ ٹرین سلسلہ رک جانے سے ساڑی کاروباریوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ بنکروں کا تیار مال گوداموں میں گرد کھا رہا ہے۔ بنکروں نے محکمہ ریل سے فوری طور پر ٹرینوں کی خدمات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ویڈیو

بنکاری کاروبار سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ ٹرین بند ہونے سے وہ مالی طور پر کمزور ہو گئے ہیں۔ ان کے لیے اپنے اخراجات پورے کرنے میں بھی دقت پیش آ رہی ہے۔ کاروبار بند ہونے سے وہ اپنے کاریگروں کو بھی مزدوری دینے سے قاصر ہیں۔ بنکاری صنعت کار اپنے اہل خانہ کو بنیادی ضروریات بھی مہیہ نہیں کرا پا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details