ریاست اتر پردیش کے زیادہ تر علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ اس دوران کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بدھ کو بتایا کہ مشرقی اترپردیش میں بارش کا اثر مغربی اترپردیش کے مقابلے میں زیادہ رہنے کے آثار ہیں۔ اس دوران 30اگست کو بارش کی تیزی میں کمی آنے کے امکانات ہیں حالانکہ 31اگست کو مشرق تا مغرب تک آسمان پر بادل چھائے رہیں گے۔