اردو

urdu

ETV Bharat / city

پنچایتی انتخابات کے لئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ختم - ضلع کلکٹر رویندر مندار

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں بھی آج پنچایتی انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ ہوئی، کثیر تعداد میں لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ضلع کلکٹر اور پولیس کپتان نے مختلف پولنگ مراکز پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔

پنچائتی انتخابات کے لئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ختم
پنچائتی انتخابات کے لئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ختم

By

Published : Apr 15, 2021, 8:04 PM IST

ضلع رامپور میں آج پہلے مرحلے کے تحت ہوئے پنچایتی انتخابات میں 898 پولنگ مراکز پر کثیر تعداد میں صبح سے ہی لوگ قطاروں میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے۔ آج پہلے مرحلے کے تحت ہوئی ووٹنگ کا جائزہ لینے رامپور کے ضلع کلکٹر اور پولیس کپتان مختلف پولنگ مراکز پر پہنچے، جہاں انہوں نے پولنگ مراکز کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران ضلع کلکٹر رویندر مندار نے کہا کہ 'فرضی ووٹنگ کی چھوٹی موٹی شکایات کے علاوہ مجموعی طور پر تمام پولنگ مراکز پر پرامن پولنگ ہوئی'۔

انہوں نے کہا کہ 'کچھ لوگوں نے جعلی ووٹوں کی فرضی شکایات بھی کیں، انتظامیہ اس پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'فرضی شکایات کر کے انتظامیہ کا وقت ضائع کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی'۔

وہیں پولیس کپتان شگن گوتم نے کہا کہ 'پرامن پولنگ کرانے کے لئے تمام پولنگ مراکز پر اضافی پولیس فورسز تعینات کی گئی تھیں جنہوں نے جو لاء اینڈ آرڈر کو درست رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details