اردو

urdu

By

Published : May 4, 2019, 5:26 AM IST

ETV Bharat / city

ووٹنگ بیداری پروگرام کا انعقاد

اترپردیش کے دارلحکومت لکھنؤ میں 6 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے پیش نظر آج یوتھ کارنیول کا انعقاد کیا گیا۔

راج کشور: ڈی ایم لکھنؤ

یوتھ کارنیوال میں بڑی تعداد میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی اور انہوں 6 مئی کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کا عزم کیا۔

لکھنؤ کے ڈی ایم راج کشور نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ ہم نوجوانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چھ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ پڑوسیوں کو بھی ووٹنگ کے لیے بیدار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لکھنؤ میں 70 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہو اور ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جائے۔

ووٹنگ بیداری پروگرام کا انعقاد


اس موقع پر یوتھ کارنیوال میں علاقے کے معروف گلوکار جمال نے اپنی دلکش آواز میں کشور صاحب کے نغمے گا کر پوری محفل کو خوشگوار بنا دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details