اردو

urdu

ETV Bharat / city

اتر پردیش میں ای وی پی پھر سے شروع - ووٹر شناختی کارڈ ویریفکیشن کا کام پھر سے شروع

ریاست اتر پردیش کے ضلع مؤ میں ووٹر شناختی کارڈ ویریفکیشن کا کام پھر سے شروع کر دیا گیا ہے۔

شناختی کارڈ ویریفیکیشن

By

Published : Nov 7, 2019, 8:45 PM IST

اتر پردیش میں ضمنی انتخاب کے دوران ووٹر شناختی کارڈ ویریفکیشن کا کام بند کر دیا گیا تھا۔ یہ مہم ایک بار پھر شروع کی گئی ہے۔ کافی اہم تصور کئے جانے والے الیکٹورل ویریفیکیشن پروگرام کو مکمل کرنے کی آخری تاریخ 18 نومبر طے کی گئی ہے۔

شناختی کارڈ ویریفیکیشن

ضلع مئو کے گھوسی اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں رٹرننگ آفیسر کی ذمہ داری سنبھالنے والے وجے کمار مشرا کو ہی اس پروگرام کا نوڈل آفیسر بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گھر گھر جا کر ووٹروں کی شناخت کرنے والے بی ایل اوز کی پرفارمنس میٹنگ بھی شروع ہو گئی ہیں۔

رٹرنگ آفیسر کے مطابق ووٹر شناختی پروگرام میں بی ایل اوز کی لاپرواہی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details