4-5 اگست بارہ بنکی سے ایودھیا کی جانب کوئی گاڑی آگے نہیں جا سکے گی۔ چھوٹی اور بھاری گاڑیوں کے لیے الگ خوصوی ڈائیورزن اور ہولڈنگ ایریا بھی بنایا گیا ہے۔
لکھنؤ - ایودھیا شاہ راہ پر بارہ بنکی سے آگے نہیں جائیں گی گاڑیاں - نوین منڈی کے قریب ہولڈنگ ایریا
ریاست اتر پردیش کے ایودھیا میں 5 اگست کو مجوزہ رام مندر کے بھومی پوجن کو لیکر پڑوسی ضلع بارہ بنکی کی پولیس بھی مستعد ہو گئی ہے۔ یہاں اتوار سے ہی شاہ راہ پر بیریئر لگا دیا گیا ہے۔ یہاں سے گزرنے والی دیگر ریاستوں کے نمبر کی گاڑیوں اور مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے بعد مطمعین ہونے کے بعد ہی آگے جانے دیا جا رہا ہے۔
قابل غور ہو کہ 5 اگست کو ایودھیا میں ہونے والے بھومی پوجن میں وزیراعظم نریندر مودی شرکت کرنے والے ہیں۔ اس خاص پروگرام میں غیر ضروری بھیڑ ایودھیا نہ پہونچ سکے اور نظم نقص میں خلل نہ پڑے، اس کے لیے پولیس کمر بستہ ہو گئی ہے۔ اتوار سے شاہ راہ پر پولیس بیریئر لگا کر آنے جانے والی گاڑیوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ باہری رہاستوں کی گاڑیوں کو آگے جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔ قرب و جوار کے اضلاع میں جانے والوں کو مطمعین ہونے کے بعد ہی جانے دیا جا رہا ہے۔
اتنا ہی نہیں 4 اور 5 اگست کو کوئی بھی بھاری گاڑی اس بیریئر کے آگے نہیں جا سکے گی۔ بھاری گاڑیوں کے لیے بہرائچ روڈ سے روٹ ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔ جو بھاری گاڑیاں ایودھیا ہی جائیں گی یا انہیں شاہ راہ سے ہی جانا ہے، ان کے لیے نوین منڈی کے قریب ہولڈنگ ایریا بنایا گیا ہے۔ انہیں 2 دن یہی رکنا ہوگا جبکہ چھوٹی چوپہیہ گاڑیوں کے لیے صفدرگنج بدوسرائیں ہوتے ہوئے چوکہ گھاٹ کے روٹ ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔ جو اس روٹ سے نہیں جانا چاہتے ہے ان کے لیے صفدرگنج میں ہولڈنگ ایریا بنایا گیا ہے۔ ہولڈنگ ایریا میں تمام بنیادی صہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔