کورونا وائرس کی دوسری خوفناک لہر کے بعد اب لاک ڈاؤن میں نرمی برتی گئی ہے۔ نرمی کی وجہ سے بنارس کے گھاٹوں پر رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ یہاں کثیر تعداد میں عوام گھاٹوں پر جمع ہو رہے ہیں جہاں کورونا گائیڈ لائنز کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔ سماجی فاصلہ اور ماسک لگانے کی جانب بیشتر لوگوں کی توجہ نہیں ہے۔ وہیں کورونا کی تیسری لہر کی وارننگ کے باوجود لوگ احتیاطی تدابیر پر کم ہی عمل کررہے ہیں'۔
اس حوالے سے بنارس کے 80 گھاٹ پر ای ٹی وی بھارت نے ریئلٹی چیک کیا اور ان لوگوں سے سوال کیا جو لوگ ماسک لگائے کے بغیر عوامی مقامات پر گھوم رہے تھے۔ اس درمیان ماسک نہ لگانے والے افراد مضحکہ خیز جواب دے رہے ہیں۔