اردو

urdu

ETV Bharat / city

اترپردیش کورونا ٹیسٹنگ میں ملک بھر میں سرفہرست - مریضوں کی تعداد

ریاست اتر پردیش میں کورونا ٹیسٹنگ میں 40لاکھ کا ہندسہ عبور کرنے والا ملک کا سب سے پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

اتر پردیش کورونا ٹیسٹنگ میں ملک میں سرفہرست
اتر پردیش کورونا ٹیسٹنگ میں ملک میں سرفہرست

By

Published : Aug 19, 2020, 8:41 PM IST

ریاست اتر پردیش کے اڈیشنل چیف سکریٹری (صحت) امت موہن پرساد نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ19 ) ٹیسٹنگ کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔ ریاست میں منگل کو 107768نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے ساتھ ہی ریاست میں ا ب تک 4075174نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ ملک میں 40لاکھ نمونوں کی جانچ کرنے والا اتر پردیش پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 5156نئے مریضوں کے مثبت ہونے کی تصدیق کے بعد ریاست میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 49645ہوگئی ہے جس میں سے 24127مریض ہوم آئیسولیشن،1766لوگ پرائیویٹ اسپتال اور 281مریض سیمی پیڈ ہوٹلوں جبکہ بقیہ سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں اب تک 115227مریض مکمل طور سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ہیلتھ افسر نے بتایا کہ ریاست میں سرویلانس کی کارروائی کے تحت 260492سرویلانس ٹیم کے ذریعہ 18057170گھروں کے 90816087افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ریاست میں 62498کووڈ ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ ان کووڈ ہیلپ ڈیسک کی مدد سے 660947سے زیادہ افراد کی شناخت کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 28لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں 20لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ اس وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 53ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details