مشن شکتی کے تحت ضلع بارہ بنکی میں مختلف پروگرامز منعقد کئے جا رہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر قائدانہ صلاحیت پیدا کرنے اور محکمہ کی تمام اسکیموں اور محکمے کی کارکردگی کو سمجھانے کے مقصد سے ضلع کی منتخب خواتین چیمپئن نیلما ورما کو پروبیشن افسر، ہائی اسکول کی ٹاپر ویشنوی ورما کو تحفظ اطفال افسر اور ہائی اسکول کی رنر پریا یادو کو خواتین بہبود افسر بنایا گیا۔
تینوں افسران نے پورے روز پروبیشن آفس میں آنے والے معاملات کو دیکھا اور انہیں حل بھی کیا۔