اردو

urdu

ETV Bharat / city

جونپور: یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم کی فروخت برائے نام

اتر پردیش کے ضلع جونپور میں قومی پرچم کی تجارت سے وابستہ کاروباری بدحالی کے شکار ہیں۔ اسکول بند ہونے کی وجہ سے یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کی فورخت برائے نام رہی۔

جونپور: ’یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی قومی پرچم فروخت نہیں ہوئے‘
جونپور: ’یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی قومی پرچم فروخت نہیں ہوئے‘

By

Published : Jan 26, 2021, 5:18 PM IST

Updated : Jan 26, 2021, 6:12 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈاؤن سے تقریباً سبھی شعبہائے زندگی متاثر ہوئے۔ جہاں لاکھوں افراد اس وائرس سے متاثر اور ہلاک ہوئے وہیں، تجارتی اداروں اور دکانداروں کی آمدنی پر بھی برے اثرات مرتب ہوئے۔

جونپور: ’یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی قومی پرچم فروخت نہیں ہوئے‘

اتر پردیش کے ضلع جونپور میں قومی پرچم سے وابستہ کاروباری اور دکاندار بدحالی کے شکار ہیں۔ یوم آزادی کے بعد اب یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی برائے نام بکری کے سبب انہیں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

جونپور سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انکی آمدنی کا برا حال ہے۔ گزشتہ برس یوم آزادی کے موقع پر بھی کورونا کی وجہ سے دکانیں اور تعلیمی ادارے بند تھے اور اب ان کی نگاہیں 26جنوری پر ٹکی ہوئی تھیں، تاہم اسکول بند ہونے کے سبب اس بار بھی انکی آمدن میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر ہی قومی پرچم اور اس سے متعلق دیگر اشیاء کی بھاری پیمانے پر خرید و فروخت ہوا کرتی ہے جس میں اسکولی طلباء بڑھ چڑھ کر قومی پرچم اور دیگر اشیاء کی خریداری کرتے تھے۔ تاہم آٹھویں درجے تک اسکول بند ہونے کی وجہ سے قومی پرچم اور دیگر اشیاء سے منسلک تاجروں کو اس بار بھی نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔

Last Updated : Jan 26, 2021, 6:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details