اردو

urdu

ETV Bharat / city

اسمبلی کے سامنے ماں بیٹی کی خودسوزی کی کوشش - دبنگوں کے ہراسانی و استحصال

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں جمعہ کی شام دو خواتین نے خودسوزی کی کوشش کی جس میں ایک کی حالت نازک ہے۔

اسمبلی کے سامنے ماں بیٹی کی خودسوزی کی کوشش
اسمبلی کے سامنے ماں بیٹی کی خودسوزی کی کوشش

By

Published : Jul 17, 2020, 7:55 PM IST

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے کافی سیکورٹی والے علاقے اسمبلی کے سامنے جمعہ کی شام دو خواتین نے خودسوزی کی کوشش کی جس میں ایک خاتون کی حالت کافی نازک بتائی جاتی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حضرت گنج علاقے میں لوک بھون کے گیٹ نمبر 3 کے سامنے دو خواتین نے خود پر کچھ جلنے والی مائل اشیاء کا چھڑکائو کر کے خو د کو آگ لگا لی۔ وہاں موجود سیکورٹی اہلکار نے فوراً آگ بجھائی۔

خواتین کو شیاما پرساد مکھرجی سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ایک کی حالت کافی نازک ہے۔

خودسوزی کرنے والی خواتین رشتے میں ماں بیٹی بتائی جا رہی ہیں جو امیٹھی کے جامو علاقے کی رہنے والی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ نالی کے تنازع میں دبنگوں کے ہراسانی و استحصال سے پریشان ہوکر انہوں نے لکھنؤ آکر یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

پولیس فی الحال معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details